بنگلورو ،13؍جون (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں بھی کورونا وائرس کا خوفناک پھیلاؤ رکنے اور تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔، ہر گزرتے لمحے اور دن کے ساتھ کورونا وائرس کے نئے معاملات میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے ، بروز جمعہ ایک ہی دن 7 کورونا متاثرین فوت ہوگئے۔
کرناٹک میں لاک ڈاؤن ۔5 غیر معمولی نرمی کی وجہ سے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ کرناٹک میں جمعہ کو ایک ہی دن کورونا وائرس کے پوزیٹیو معاملات کی تعداد 271 ریکارڈ کی گئی ہے۔بروز جمعرات شام 5 بجے سے بروز جمعہ شام 5 بجے تک ریاست کرناٹک میں کورونا کے 271 معاملات کا پتہ چلا ہے۔
ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ جانکاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق 271 نئے کورونا کیس سامنے آئے ، اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6516 ہوگئی ہے۔ راحت کی خبر یہ ہے کہ بروز جمعہ ایک ہی دن 467 افراد کو وڈ سے شفایاب ہو کر ڈسچارج کئے گئے ہیں۔
بیلاری ضلع میں ایک ہی دن 97 معاملات پیش ٓائے ۔ کہاجارہا ہے کہ مہاراشٹرا کی تجارتی راجدھانی ممبئی سے ریاست واپس آنے والوں سے کورونا وائرس کے کیس میں اضافہ ہورہا ہے۔ جن اضلاع میں کورونا وائرس کے پوزیٹیو معاملے سامنے آئے ان کی تفصیل اس طرح ہے۔ بیلاری میں 97 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ، بنگلورو میں 36 ، کلبرگی میں 20 معاملات کا پتہ چلا ہے۔ منڈیا میں 15، دکشن کنڑا میں 17، ہاسن میں 9، بیدر میں 10، ٹمکورو میں 7، میسورو میں 9، دھارواڑ میں 19، چترادرگہ میں 3، رام نگر میں 3، شیموگہ میں 6، رائچور میں 4، بیلگاوی ، وجئے پور، یادگیر میں ایک ایک میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے جملہ 271 معاملے سامنے آئے جس سے اب تک کی کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6516 ہوگئی ہے۔
ریاست میں میں کورونا وائرس سے علاج کے دوران اب تک مرنے والوں کی تعداد 79 ہے، جبکہ کورونا وائرس سے اب تک 3440 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جنہیں اسپتالوں سے ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے۔ جبکہ متعدد کورونا متاثرین کو متعلقہ اسپتالوں میں علاج فراہم کیا جارہا ہے ۔ بنگلورو شہر میں 61 سالہ خاتون، 52 سالہ مرد، 49 سالہ عورت، ہاسن میں 60 سالہ شخص جبکہ کلبرگی میں 53 سالہ اور 46 سالہ شخص کورونا وائرس کے علاج کے دوران فوت ہوگئے۔